کراچی (سٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی 10لاکھ کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔گزشتہ روز نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری ہونے کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب کا الزام ہے کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیاں میری سفارش پر کی گئیں۔