پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق محنت کررہے ہیں، نیب نے گواہ کے طور پر طلب کیا ہے ،ضرور پیش ہوں گا ۔ پشاور میں صفائی کی ذمہ دار نجی کمپنی واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی )کو گاڑیاں سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا سفر جاری رہے گا،حکومت پر بھاری ذمہ داری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے تقدس پر یقین رکھتے ہیں۔