ہری پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ہری پور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے نام پر ہری پور میں پراپرٹی کوفریزکرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب کے آفسر محمد مظہرجاویدنے ڈپٹی کمشنرہری پورعارف اﷲ اعوان کوایک تحریری لیٹر ارسال کیاجس میں کہاگیا کہ ہری پور کے پٹوار حلقہ مکھنیال میں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے نام کاٹج نمبر 23 اورخسرہ نمبر371ولا،6مرلہ خسرہ نمبر371پلاٹ 6مرلہ خسرہ نمبر371کی خرید فروخت پر فوری طور پر پابندی لگادی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے عمل درآمد کرتے ہوئے مذکورہ جائیداد کو منجمدکر دیا۔