ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپور نے شوہر کے لیے الوداعی پیغام لکھ دیا۔نیتو کپور نے ایک تصویر شیئر کی جس میں رشی کپور ہمیشہ کی طرح مُسکرا رہے ہیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں رشی کپور کے لیے الوداعی پیغام لکھا ’ہماری کہانی کا اختتام۔‘ اِس سے قبل نیتو کپور نے انسٹاگرام پر وہ بیان پوسٹ کیا تھا جو رشی کپور کی موت کے بعد نیتو کپور اور اُن کے اہلِ خانہ کی جانب سے اداکار کے مداحوں اور عزیز و اقارب کے لیے جاری کیا گیا تھا۔