لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان دسمبرمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی، جن میں پاکستان ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکی سیریزشامل ہیں۔چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ دورہ کرنیوالی ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہے اس وقت تک تمام سیریز یقینی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش نے بھی تصدیق کردی ہے نیوزی لینڈ میں اس سیزن میں 37 روز کی انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی تمام تفصیلات طے ہونے پر سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔