آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 29 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا ۔