ویلنگٹن (صباح نیوز)لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈیوڈ کلارک کی تنزلی کر دی گئی۔ وزیر صحت ڈیوڈ کلارک لوگوں کو لاک ڈائون سے متعلق احکامات دینے کے بعد خود فیملی کے ہمراہ سیر پر نکل گئے تھے ۔ فیملی کے ساتھ گھومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر صحت نے معافی مانگ لی۔وزیر صحت نے خود کو بے وقوف قرار دے کر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو استعفیٰ بھیج دیا۔وبائی صورت حال کی وجہ سے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا بلکہ تنزلی کر دی گئی۔