فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے مابین پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ میچ بارش کا پانی اقبال سٹیڈیم میں کھڑا ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے بارہویں میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔خیبرپختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 16اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے ۔ فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت خراب موسم کے باعث کیا گیا۔فخر زمان نے 3، عادل امین نے 3، خوش دل شاہ نے 22،کپتان محمد رضوان نے 52،افتخار احمد 31، مصدق احمد نے 16رنز بنائے ۔ سہیل تنویر نے ایک، محمد موسیٰ نے چار جبکہ شاداب نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ناردرن نے عمر امین اور علی عمران کی شاندار بلے بازی کی بدولت 11.3اوورز میں صرف 102 رنز ہی بنا سکی۔