فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے ابتدائی روز شیڈول دونوں میچز دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئے ،میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی تکنیکی وجوہات کی بنیادپر کی گئی ہے ۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے اور سنٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوا۔ پی سی بی حکام کے مطابق میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی صرف ایونٹ کے ابتدائی روز کے لیے کی گئی ہے ۔ آئندہ تمام میچز اپنے وقت پر کھیلے جائیں گے ۔