کراچی (سپورٹس رپورٹر) آرام باغ باسکٹ کورٹ پر جاری 13 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔پہلے میچ میں نشتر کلب نے آرام باغ کلب کو 52-43 سے شکست دیکر گروپB بی کی چیمپئن بھی بن گئی اور ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔ہاف ٹائم میں سکور 30-18 تھا۔ ونر ٹیم کی جانب سے طلحہ امجد نے 26 محمدحمزہ نے اور علی چن زیب نے 8-8 پوائنٹ سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے زین اور فضیل احمد نے 14-14 راج کمار نے 8 پوائنٹ اکور کئے ۔دوسرے میچ میں باؤنس کلب نے عثمان کلب کو 50-18 سے شکست دی۔ ہاف ٹائم میں اسکور 30-6 تھا ۔باؤنس اسپورٹس کلب کی سے محمد حسن نے 17 محمداحمدنے 16 اور سیف اﷲ نے 10 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے حسن ولی نے 8 اور عثمان خواجہ نے 8 پوائنٹ اسکورکئے ۔ ان میچوں میں غلام محمد، عامر غیاث ، محمدشبیر،ظفراقبال ، عامر شریف ، ممتاز احمد ، زاہد ملک ، جاوید میمن ، زین العابدین نے ریفریز اور ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے ۔