پشاور (سپورٹس رپورٹر) 33 ویں نیشنل گیمز کے سوئمنگ مرد وخواتین ایونٹ میں آرمی نے برتری حاصل کرلی،آرمی کے کھلاڑیوں نے دونئے قومی ریکارڈ بھی بنا ڈالے ۔ سوئمنگ ایونٹ کے پہلے روز کے نتائج کے مطابق آرمی سات گولڈ، تین سلور، ایک برونز اور 212 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، واپڈا تین سلور، تین برونز اور 90 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سندھ ایک سلور، تین برونز اور 45 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین ایونٹ میں آرمی پانچ گولڈ، دو سلور، 143 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، واپڈا دو گولڈ، چار سلور، تین برونز اور 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسررے جبکہ سندھ ایک سلور، چار برونز اور 59 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ مرد ایونٹ دو سو میٹر فری سٹائل میں آرمی کے حسیب طارق نے گولڈ حاصل کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ دو سو میٹر بیک سٹروک میں آمی کے محمد مصطفی ن گولڈ حاصل کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔