لاہور (سپورٹس رپورٹر) 33 ویں نیشنل گیمز پشاور کے ویمن رگبی ایونٹ کے پہلے روز 8 دلچسپ میچ ایبٹ آباد کے خوبصورت کنج فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے ۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے آفیشلز اور تمام ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے ۔ خواتین کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے ۔ پہلے میچ میں ریلویز نے پنجاب کو 5-0 سے ، دوسرے میچ میں واپڈا نے سندھ کو 58-0 سے ، تیسرے میچ میں کے پی کی ٹیم نے بلوچستان کو 20-0 سے ، چوتھے میچ میں آرمی کی ٹیم نے پنجاب کو 30-0 سے ، پانچویں میچ میں واپڈا نے بلوچستان کو 49-0 سے ، چھٹے میچ میں کے پی کے کی ٹیم نے سندھ کو 10-0 سے ، ساتویں میچ میں آرمی نے ریلویز کو 27-0 سے جبکہ آٹھویں اور آخری میچ میں واپڈا کی خواتین نے کے پی کے کی خواتین کو 49-0 سے ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنلز آج بروز جمعرات 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ 15 نومبر نے مردوں کا رگبی ایونٹ شروع ہوگا۔