پشاور (سپورٹس ڈیسک) پشاور میں جاری 33 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی 123 گولڈ ، 99 سلور اور 65 برائونز میڈلز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سب آگے ، پاکستان واپڈا بدستور 98 گولڈ ، 73 سلور اور54 برائونز میڈلز جیت کر دوسرے جبکہ پاکستان نیوی 12 گولڈ، پانچ سلور اور چھ برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ، خیبر پختونخوا ایک گولڈ دو سلور اور چودہ برائونز میڈلز کے ساتھ صوبوں میں سب سے آگے ،گزشتہ روز ایتھلیٹکس میں دو نئے نیشنل ریکارڈ بنے جس میں پہلا ریکارڈ پاکستان آرمی کی ماریہ مراطب نے ہیپطلان جبکہ دوسرا ریکارڈ واپڈا کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں بنایا۔