کراچی(سپورٹس ڈیسک )ایونٹ کے دوسرے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سدرن پنجاب نے ذیشان اشرف کی شاندار سنچری کی بدولت ناردرن کو 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دیدی،200 سے زائد اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے اوپنر ذیشان اشرف نے ناقابل شکست 127 رنز سکور کیے ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔