لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ آج سے لاہور کے مختلف گرائونڈز میں شروع ہوگی۔ 6 روزہ چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روزایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں ہوئی جس میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان ظہیر اور سابق چیئرمین پی ڈی سی سی رانا حبیب الرحمان نے ٹورنامنٹ ٹرافی کی رونمائی کی۔ ٹورنامنٹ میں شریک 14 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں لاہور، جھنگ اور راولپنڈی، گروپ بی میں سیالکوٹ، نارووال اور ملتان، گروپ سی میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، بہاولپور جبکہ گروپ ڈی میں کراچی، چکوال، وہاڑی اور حیدر آباد شامل ہیں۔ آج 6 میچ نیو اتفاق فیصل ٹائون اور ٹائون شپ گرینز میں کھیلے جائیں گے ۔