لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام 22 نومبر تا 24 نومبر نیشنل ہیرٹیج اینڈ ٹورازم ورکشاپ 2019 کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ ورکشاپ بارود خانہ شاہی قلعہ لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے 30 کے قریب مندوبین شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میں یاسمین لاری ، کلیم اﷲ لاشاری ، مدحت شہزاد ، یوسف صلاح الدین ، ظفر بلیدی ، اسما ابراہیم ، ڈاکٹر رستم خان ، ڈاکٹر فوزیہ سعید، سجاد کوثر ، سلمان بیگ ، ڈاکٹر فوزیہ قریشی ، بریگیڈیئر ڈاکٹر عدنان سلیم ، ڈاکٹر ندرہ شہباز ، کامل خان ممتاز سینئر تاریخ داں، بریگیڈیئر زمان نصراﷲ خان نیازی ، عزیز علی داد ، ارشاد احمد پیرزادہ ، ڈاکٹر عبدالصمد ، ڈاکٹر جویریہ منظور شیخ ، میاں عتیق احمد ، شہزاد نواز اور پروفیسر ساجدہ ونڈل شرکت کریں گے اور اپنے تجربات پر گفتگو کریں گے ۔ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ میں قومی ورثہ پر کام کرنے والے فن تعمیر کے ماہرین گفتگو کریں گے ۔ جس میں قومی ورثہ کی بحالی، سیاحت اور اس کو مارکیٹ کرنے کے حوالے سے آہم نکات زیر بحث آئیں گے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے آئے ماہرین والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے کنزرویشن کے کاموں پکچر وال، شاہی کچن، مثمن دروازہ، بارود خانہ، شاہی حمام اور مسجد وزیر خان کا دورہ کریں گے ۔