لاہور( شوبز ڈیسک) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری خوشی قسمتی ہے کہ پہلی فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ کے بعد مجھے دوبارہ اداکار احسن خان کے مد مقابل فلم ’’ چکر ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ہم دوبارہ پراجیکٹ میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے ہدایتکار یاسر نواز ہیں جو خود بھی اس فلم میں اداکاری کر رہے ہیں ، ممکنہ طور پر فلم عید الاضحی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں میرا کردار بہت جاندار ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستار مجھے اس کردار میں پسند کریں گے ۔