ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم کی بائیں انگلی کی سرجری ہوگئی۔ کرکٹ ویلنگٹن نے ٹویٹر پر کہا کہ ایک ہفتہ میں ان کی زخمی انگلی کا سپیشلسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ نیشام جاری سپر سمیش ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ کے لئے ایکشن میں واپس آئیں گے جہاں ویلنگٹن فی الحال سرفہرست ہے ۔