لاہور(سپورٹس رپورٹر،کرائم رپورٹر) پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریزکے دوران کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بیس بیڈ کا عارضی ہسپتال قائم کر دیا گیا۔عارضی ہسپتال سپورٹس بورڈکے کینٹین ہال میں قائم کیا گیا ہے جس میں بیس بیڈ لگائے گئے ہیں جبکہ ایک منی آپریشن تھیٹر بھی بنایا گیا ہے ۔ دوسری طرف پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیں۔