نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) اکنا کونسل فار سوشل جسٹس کی جانب سے نیو ورک ائیرپورٹ نیوجرسی ٹرن پائیک سائوتھ کی معروف و مصروف ہائی وے پر آویزاں " فری کشمیر " کا بل بورڈ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ پاکستانی کیمونٹی کے رہنماؤں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کشمیر ایشو پر ولولہ انگیز تقریر کی بدولت امریکہ میں مقیم ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کشمیر کاز کو اپنے انداز میں آگے بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔