آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے ۔شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میں دونوں کامیابی کیلئے پر عزم ہیں۔ پہلے میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، دوسرے اور تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بالترتیب 21 اور 14 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی تاہم چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور 76 رنز سے فتح سمیٹی ۔