نیویارک( بیورو رپورٹ ) ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم ڈے پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مسلم امریکن فاؤنڈیشن کے تحت مسلم ڈے پریڈ کی تاریخ میں پہلی بار مسلم ڈے پریڈ ایک پڑھے لکھے نوجوان کی سربراہی میں ہوگی۔ جواں سال قانون دان اٹارنی میاں فیاض فارس کی قیادت میں 35 ویں مسلم ڈے پریڈ مین ہٹن نیویارک میں اتوار 22 ستمبر کو ہوگی۔ چئیرمین میاں فارس فیاض نے مسلم ڈے پریڈ کے دیگر قائدین کے ہمراہ پریڈ کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور انڈین میڈیا کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔