واشنگٹن(صباح نیوز) امر یکہ کے شہر نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امر یکہ کی وفاقی ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف اے اے کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کیسنا 303 نامی طیارہ نیویارک کے ڈچیس علاقہ میں مقامی وقت کے مطابق 4.30 بجے ایک مکان پر گر گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔