نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) نیویارک کے علاقہ بروکلین میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین محمد حنیف اور انکے بھائی محمد عارف کے 3 گھروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ایک مکان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی ، جس نے تینوں رہائش گاہوں کو لپیٹ میں لے لیا ، آگ کے شعلوں میں گھری تینوں پاکستانی فیملیز کو ہمسایوں نے شیشے توڑ کر بخفاظت نکال لیا جس سے انہیں معمولی چوٹیں آئیں ، واقعہ کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے راہنماؤں چوہدری جاوید اقبال چیچی، ملک ناصر اعوان ، راجہ ضمیر آف پران و دیگر پہنچ گئے اور اظہار افسوس کیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں اور انہوں نے بروقت کارر وائی کر کے آگ پر قابو پا لیا ، نیویارک پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔