بروکلین(نیٹ نیوز)امریکی شہر نیویارک میں نجی سوشل کلب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بروکلن میں ایک عمارت کے اندر صبح 7 بجے کے قریب پیش آیاپولیس کے مطابق واقعے میں نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کو صبح سات بجے کے قریب عمارت میں فائرنگ کی اطلاع ملی، پولیس جب جائے وقوع پہنچی تو وہاں افراد کی لاشیں ملی۔ جبکہ ایک خاتون اور دو مرد زخمی حالت میں پائے گئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ،جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس کا پتہ 74 یوٹیکا اوینیو ہے اور آن لائن نقشے میں اس عمارت میں نجی سوشل کلب دکھایا جارہا ہے تاہم پولیس نے اب تک یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ یہ عمارت کس مقصد کیلئے استعمال ہورہی تھی،اس واقعے کے حوالے سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور پولیس واقعے میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے ۔