نیویارک (این این آئی )نیویارک کے چڑیا گھر کی ایک مادہ ٹائیگر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے بیان کے مطابق چار سالہ ملائشین مادہ ٹائیگر کو خشک کھانسی تھی جس پر اسکا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔ چڑیا گھر کے 6 شیروں میں بھی سانس میں دشواری کی علامات سامنے آئی ہیں، تاہم تاحال انکے ٹیسٹ نہیں کئے گئے ۔ خدشہ ہے کہ چڑیا گھر کے کسی ملازم سے کورونا وائرس مادہ ٹائیگر میں منتقل ہوا،تاہم امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیگی۔ مادہ ٹائیگر کا علاج کیا جائیگا اور دنیا کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھیں گے ۔ قبل ازیں پالتو بلیوں اور کتوں کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوچکی ہے ، تاہم جنگلی جانور میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہے ۔