اسلام آباد (این این آئی،آن لائن)نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواستوں پرآج بدھ کو سماعت کرے گی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے 162 ارب روپے سے زائد کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔ نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی درخواستوں کی مد میں 162ارب روپے 36کروڑ مانگ رکھے ہیں ، کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے زائد اضافے کاامکان ہے ۔