کراچی (سپورٹس ڈیسک) نیپولی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد یووینٹس کو پنالٹی ککس پر 4-2 سے شکست دے کر چھ سیزن میں پہلی بڑی ٹرافی جیت لی۔ نیپولی کا یہ مجموعی طور پر چھٹا ٹائٹل ہے ، اس نے آخری ٹائٹل 2014ء میں جیتا تھا۔ یووینٹس 13 ٹرافیوں کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ فائنل مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ تاریخی شہر روم کے اسٹوڈیو اولمپیکو کے بند دروازوں کے پیچھے کھیلے گئے فائنل کے اختتام پر نیپولی کے باس جینارو گٹوسو نے اپنی پہلی بڑی ٹرافی حاصل کی۔