جموں( آن لائن )بھارتی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت نے کہاہے ضلع کٹھوعہ میں کثیرالمقاصد اورشاہپور کنڈی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعدپاکستان پانی کیلئے چیختا رہے گا اوربھارت پاکستان کی طرف پانی کی ایک بوند بھی جانے نہیں دے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گجندر سنگھ شیخاوت نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاگزشتہ کئی دہائیوں سے دریائے راوی پر اج کا کثیرالمقاصد منصوبہ اورشاہپور کنڈی بیراج تکمیل کا منتظر ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی ہے ۔وزیر اعظم مودی نے ان رکے ہوئے منصوبوں کیلئے بذات خود کوشش کی اوریہ بہت جلد مکمل کئے جائیں گے ۔