لاہور (کامرس ڈیسک )ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے نئی 10th جنریشن ہنڈا سوک کا نیا ویرئینٹ 2020ء لانچ کردیا ہے ۔ یہ ماڈل سو ک کی ٹربو فیملی میں ایک نیا اضافہ ہے ۔اسے ہنڈا وی ٹیک ٹربو اوریل کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ خوبصورتی اور سٹائل کے ساتھ ساتھ پاور اورسپیڈ کا بہترین امتزاج ہے ۔ جدید اورمنفرد ٹیکنالو جی سے بنااس کا 1.5Lپاورفل انجن آپ کو نہ صرف بہترین ڈرائیونگ پرفارمنس دیتا ہے بلکہ فیول ایفیشینٹ بھی ہے ۔ سوک 1.5L اوریل گریڈ VTEC TURBO انجن سے لیس اور CVT ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہے ۔ ہائی گریڈ انٹیرئیر سے مزین یہ سمارٹ کی کے ساتھ ریموٹ انجن سٹارٹر کے ساتھ موجود ہے ۔جہاں تک ایکسٹیریئر سٹائلنگ کا تعلق ہے تو سوِک 1.5 L وی ٹیک ٹربو ا وریل منفرد بلیک سپورٹی گرِل،ڈیول ایگزاہسٹ پائپ اور خوبصورت و نفیس VTEC TURBO ORIEL کے لوگو کے ساتھ متعارف کیا گیا ہے ۔10 ویں جنریش کی نئی سوِک 2020 آج سے ملک بھر کے تمام 32 ہنڈا بااختیار 3S ڈیلرز پر ڈسپلے کی جارہی ہے اور آج ہی سے اس کی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے ۔ نئی سوک 1.5L اوریل گریڈ VTEC TURBO کی قیمت Rs۔4,249,000/- ہے ۔