کراچی (92 نیوزرپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،مرتضیٰ وہاب کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچنے پر افسران نے ان کا استقبال کیا، مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو بنیادی معاملات کے حوالے ہدایات دیں۔اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا انداز ہ ہے کہ مسائل کے انبار ہیں، پچھلے چار پانچ برسوں میں مسائل حل نہیں ہوئے ، سڑکیں ٹوٹ گئیں ، پیچ ورک نہیں ہوا، کھمبوں پر لائٹیں ہیں لیکن جلتی نہیں، بڑے پارکس بند ہیں ، انہیں کھولنے کی ضرورت ہے ، شہریوں کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں فوری دیں گے ، اپنا پلان تیار کرنے کے بعد بتائیں گے پالیسی کیا ہو گی، بنیادی کام یہ ہے کے تفریق کی سیاست ختم اور شہر کے مسائل حل ہوں۔