بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکی اور چینی سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تحقیق کرتے ہوئے ایک ایسی پٹی ایجاد کرلی ہے جو اپنے لیے خود ہی بجلی بناتے ہوئے نہ صرف کسی زخم کو جلد مندمل کرسکتی ہے بلکہ ٹوٹی ہڈیوں تک کو بہت کم وقت میں جوڑ سکتی ہے ۔یہی نہیں، بلکہ کام مکمل ہوجانے کے بعد یہ پٹی جسم کے اندر خود ہی بے ضرر مادّوں میں تبدیل ہو کر تحلیل ہوجاتی ہے ۔ ابتدائی طور پر چوہوں میں کامیابی سے یہ پٹی آزمائی جا چکی ہے ۔