کراچی(شوبز ڈیسک)مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے والے اور گزشتہ ماہ 25 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ’اگر انہیں کاسٹ کیے بغیر میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا گیا تو وہ اس کو بننے ہی نہیں دیں گے '۔میرے پاس تم ہو کا آغاز اگست 2019 میں ہوا تھا اور اس کی آخری قسط 25 جنوری 2020 کو نشر کی گئی تھی ۔