لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بورڈ نے ثابت کر دیا ہے کہ مصباح الحق کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے ، مصباح الحق کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے ۔عاقب جاوید نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے متعلق کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مصباح الحق کو اتنے عہدے اپنے پاس نہیں رکھنے چاہئیں، پوزیشن نہیں سنبھالی جاتی مصباح الحق نے تین عہدے رکھے ، تجربہ تھا نہیں تو آہستہ آہستہ عہدے واپس لیے جا رہے ہیں۔