اوکاڑہ، بوریوالا (ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر ) اوکاڑہ میں 4 ڈاکوؤں نے لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات لوٹ لئے ، مزاحمت پر خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا، دو ڈاکو پہرہ دیتے رہے ، دو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرتے ہوئے 3 لاکھ کے قریب کی نقدی،15تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ، ثنا بشیر نے مزاحمت کی تو اس کے سر پر گولی مار دی ، وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی ، بورے والا میں بچوں کی لڑائی میں ایک بڑا جاں بحق ہوگیا، اینٹوں،ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ،سر میں پتھر لگنے سے رمضان چل بسا، گاؤں 433 ای بی میں عمران کی اسی گاؤں کے کاشف وغیرہ سے سائیکل کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے پر جھگڑا ہو گیا اور طول پکڑ گیا ، دیکھتے ہی دیکھتے عمران اور اسکے دیگر ساتھیوں نے کاشف وغیرہ کے گھر پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کر دیا ،تاہم شدید پتھراؤ کی زد میں آ کر رمضان اور اسکے دو بھانجوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔