نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی آسکر ایوارڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے خاموشی سے شادی کرلی، شادی میں تقریب میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی، اداکارہ، ماڈل و ہدایت کارہ 29 سالہ جینیفر لارنس نے رواں برس کے آغاز میں اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا، جینیفر لارنس نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ کسی شخص کے بجائے آرٹ سے وابستہ 34 سالہ کک مورونی سے خاموشی سے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا، منگنی کے بعد جینیفر لارنس نے جلد سے جلد شادی کرنے اور بچوں کی پیدائش کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی اپنے ہی آبائی علاقے میں ہو۔ اداکارہ نے فروری 2019 میں اچانک کک مورونی کے ساتھ منگنی کی تھی، جینیفر لارنس کا تعلق امریکی ریاست کینٹکی سے ہے ، تاہم انہوں نے شادی ریاست روڈ آئی لینڈ میں کرلی، تقریب میں کم سے کم 150 اہم شخصیات اور دونوں خاندان کے افراد نے شرکت کی، لارنس نے فیشن ہاؤس ’ڈیور‘ کا عروسی جوڑا پہنا ، سادگی سے شادی کرنے کے بعد دونوں نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے لیے تقریب کا اہتمام بھی کیا جس میں اداکارہ ایما اسٹون، ایشلے اولسن، کرس جینر، ایمی شومر اور اڈیلے اور دیگر اداکاراؤں نے بھی شرکت کی۔