لاہور( شوبز ڈیسک) اداکار و گلوکار علی ظفر نے نئے سال کی آمد کے موقع پر لکھی گئی نظم کے اشعار خود سنائے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مداحوں کو نئے سال کے حوالے سے لکھی نئی نظم سنارہے ہیں۔ نئے سال کے موقع پر شیئر کی جانے والی نظم میں علی ظفر نے اپنے الفاظ کو اپنی آواز سے چار چاند لگا دئیے ۔ویڈیو کے آغاز میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ آج 2019 کا آخری دن ہے اور ناشتے کے وقت اُن کے ذہن میں چند اشعار آئے جو میں نے لکھے ، تو میں نے سوچا آپ کے لیے پڑھ دوں۔