لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )شہر میں پو لیس خو نی کھیل پتنگ با زی پر قا بو نہ پا سکی ، نو جو ان ڈورکی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ با غبا نپو رہ کے علا قہ شالیمار پرانا گیٹ جانب سکھ نہر سٹاپ کے قر یب نو جوان عمیر جی ٹی روڈ باٹا پور لاہور کا رہائشی ہے جو اپنی موٹر سائیکل پر شالیمار پرانا گیٹ جانب سکھ نہر جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے ڈور آئی جو اس کے گلے میں پھر گئی جس سے زخمی ہو گیا جسے فو ری طو ر پر کر سروسز ہسپتا ل پہنچا دیا گیا ۔ دریں اثنا گجر پورہ پولیس نے پتنگ سازی و فروشی کے حوالہ سے پتنگ فروش احمد علی گرفتارکر لیا ،ملزم احمد کے قبضہ سے 100تیار پتنگیں,1000خام پتنگیں ,300 بانسی تیلے , گوند اور بلیڈ برآمدکرلیا گیا ۔