لاہور( این این آئی )فیڈرل بوڈ آف ریو نیو اور کسٹمز نے فضائی سفر کرنے والوں پر سخت شرائط کا اطلاق کردیا ، ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ،غیرملکی کرنسی لے جانے کی حد کے حوالے سے بھی آگاہ کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق5سال کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی اور سال میں 6 ہزارڈالریااس کے مساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے جبکہ 6 سے 18سال کا مسافرایک وقت میں5ہزارڈالر اور سال میں 30ہزار ڈالر ، 18 سال سے زائد عمر کا مسافر10ہزارڈالراور سال میں 60ہزارڈالر لے جاسکتاہے ، اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق سونا، چاندی، پلازیم، جواہرات ،سونے کے زیورات لے جانے ، 3ہزار سے زائدپاکستانی کرنسی ، نوادرات، آثار قدیمہ اور ممنوعہ اشیا ء لے جانے پر پابندی عائد ہے ۔ملکی مفاد کے خلاف لٹریچر،قابل اعتراض مواد ، نقلی، جعلی اشیاء ، ٹاکسک کیمیکل ،اسلحہ،بارودی مواد،ایٹمی، کیمیائی یاتابکاری سے متعلق اشیا ، پالتو کتے ، بلیاں سرٹیفکیٹ کے علاوہ ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرایئرپورٹس پرخصوصی شکایتی سیل بھی بنا دئیے گئے ۔