بیجنگ( ویب ڈیسک) چین کے ایک چڑیا گھر میں ایک چالاک چیمپنزی نے اپنی نگران کی نقل کرتے ہوئے کپڑے دھو دئیے ۔ یوہئی نامی اس 18 سالہ نر چیمپینزی کو اپنے پنجرے میں صابن اور برش سے ایک سفید ٹی شرٹ دھوتے دیکھا گیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے شرٹ دھوتے چیمپنزی کی ویڈیو بھی بنائی۔چیمپینزی کے شرٹ دھونے کا واقعہ گزشتہ جمعے کو جنوب مغربی چین میں چونگ چنگ کے لیہی لیڈو تھیم پارک میں پیش آیا۔یوہئی کی نگران ژو نے بتایا کہ جب بھی وہ اپنے کپڑے دھونے بیٹھتی، چیمپینزی انہیں دیکھتا۔مس ژو نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایک صابن، ایک برش اور سفید ٹی شرٹ چیمپنزی کے پنجرے میں چھوڑی تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ کیا کرتا ہے ۔ چیمپینزی کے کپڑے دھونے کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو چکی ہے ۔