لاہور( پ ر )چیئر پر سن قومی کمیشن برائے انسانی حقو ق شنیلاروت نے کہاہے کہ آنے والی نسل خوشحال پاکستان میں آنکھ کھولے گی۔حکومت ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ملک و قوم کے مسائل حل کرنا تحریک انصاف کا منشور ہے ۔ حکومت ملک و قوم کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ سابق حکمرانوں نے کرپشن کے لئے اور الیکشن جیتنے کے لئے اقدامات کئے ۔ حکومت کرپشن کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دے گی۔