بیجنگ (صباح نیوز)چین نے کورونا پر تقریبا قابو پا لیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 32 نئے کیس سامنے آئے جو سب دوسرے ممالک سے آنے والے شہری ہیں۔ چینی شہریوں کو ووہان سے باہر سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ووہان میں کورونا سے لڑنے والے مزید 1400 ڈاکٹرز اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔ مختلف شہروں سے آنے والی اس میڈیکل ٹیم نے 72روز ووہان میں کورونا کے مریضوں کے علاج میں گزارے ۔چین کو تشویش ہے کہ بیرون ملک سے آنے والوں سے ملک میں وائرس کی نئی لہر آسکتی ہے ۔