مکرمی !وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس عام انتخابات میں کامیابی کے بعد مختلف شعبوں میں اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ جن میں روزگار کے مواقع، 50لاکھ سستے گھر، نوجوانوں کو بلا سود قرضے، مستحکم معیشت، شجر کاری، بچت سکیم، سرمایہ کاری، پولیس اصلاحات شامل ہیں۔ قارئین کرام! ڈیرھ سال میں نیا پاکستان تو نہ بن سکا اب عمران خان نیا پنجاب بنانے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پر شدید تنقید ہوتی رہی اور عمران خان ہمیشہ انکا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں اور آج بھی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔نئے پاکستان اور نئے پنجاب کا مسئلہ سیاسی استحکام بھی ہے۔ سیاسی استحکام میں معاشی استحکام پنہا ں ہے۔کرپشن کے کیس عدالت کو دیکھنے دیں۔ عوامی مشکلات کے لیے اقدامات کریں۔الزام تراشی کی سیاست بہت ہوگی اب یہ بات تسلیم کرلی گئی ہے نیا پاکستان بنانا ہے تو نیا پنجاب بنانا پڑے گا۔ (سلمان احمد قریشی اوکاڑہ)