لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پرانی روایات کا خاتمہ کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ د ی گئی ہے ۔ نئے پاکستان میں شاہ خرچی کے بجائے کفایت شعاری کو شعاربنایا ہے ۔ سماجی تبدیلی وقت لیتی ہے مگر دیرپا ہوتی ہے ۔دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پہلی ترجیح ہے ۔ پسماندہ علاقوں کی تر قی سے محروم لوگوں کے حالات بدلنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ،جس پر عمل در آمد تیزی سے جاری ہے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ملاقات کے لئے آنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ طلباء کے وفد سے دوران ملا قات کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کو استعمال کر کے گڈ گورننس اورخدمات کے معیار کو بہتر انداز میں ڈھالا جا رہا ہے جبکہ سٹیز ن بیک مانیٹرنگ پروگرام کے ذریعے سروسز کے عمل کی موثرنگرانی و ما نیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کا سلسلہ دوردراز شہروں تک وسیع کیا جارہا ہے ۔ پنجاب کے بیشترسرکاری محکموں کے نظام کمپیوٹرائز ڈکیے جاچکے ہیں۔