مکرمی !تحریک انصاف کو حکومت میں آئے ایک سال ہوگیا ہے۔ نئے پاکستان کا نعرہ پچھلے پانچ سال سے عمران خان لگا رہے تھے اور عوام نئے پاکستان اور پرانے پاکستان میں تبدیلی دیکھنے کے خواہاں تھے۔پانچ سالوں میں عمران خان اور ان کی جماعت نے جہاں ماضی کے حکمرانوں پر سخت تنقید کے بونسر مارے تو وہیں ساتھ ساتھ انھوں نے اپنی جماعت کو اس حیثیت میں پیش کیا جو برسر اقتدار آتے ہی صرف 90 دن میں ملک کے حالات 'تبدیل' کر دے گی مگر 90دن چھوڑو اب تو سال گزر گیا مگر عوام ابھی بھی اس عمران خان کو تلاش کررہی ہے جس نے نئے پاکستان میں دودھ کی نہریں نکالنے کے سپنے دکھائے تھے۔یہ حقیقت ہے کہ کامیابی اور ناکامی کا تعین کرنا آسان نہیں۔حکومت کی کارکردگی پرکھنے کے لیے کسی کے پاس کوئی آلہ نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ اس کی کیا کاکردگی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کا پہلا سال غریب عوام کے لیے زیادہ خوشحال نہیں ہے۔ (عقیل خان)