لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تاریخی ہیپی کاؤ پولو فار پیس II پاکستان کپ پولو کپ 2020ء ٹیم باڑیز نے جیت لیا، انتہائی سنسنی خیز فائنل مقابلے میں ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی ٹیم کو 6-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی باڑیز کے ڈائریکٹر جمیل الرحمان باڑی اور ملیحہ فرخ باڑی، سی ای او ہیپی کاؤ چیز نفیس الرحمان باڑی، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ادھر سب سڈری فائنل میں ٹیم ڈی پولو نے ٹیم اے او ایس کو 5-4.5 سے ہرا دیا ۔