فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)سابق صو بائی وزیر قانون را ناثناء اﷲ خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران قرآ ن پاک ہاتھ میں پکڑ کر اپنی بیگناہی کی قسم اٹھا ئی۔ ان کا کہنا تھا ان سے ہیروئن برآمدگی کی ویڈیو تو دور کی بات، ان سے تفتیشی آ فیسر کی ہی بات چیت کی ویڈیو دکھا دیں۔ جب میں نے تھانہ میں موجود عملہ سے گرفتار کئے جا نے کے حوالے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا اوپر سے حکم آیا ہے ۔ انہوں نے شیخ رشید پر گولہ باری کرتے ہوئے کہا گیٹ نمبر 4 والوں کو چا ہئے وہ اس شیطان کوبھی بند کر دیں ۔