اسلام آباد (آن لائن ،این این آئی) نئے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ آج پیر سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد ان سے حلف لیں گے ،تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ،وکلاء ،سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے صدور سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔ نئے چیف الیکشن کمشنر حلف اٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن آفس جائیں گے جہاں پر اپنی پانچ سالہ مدت کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نئے چیف الیکشن کمشنر کو مختلف کیسز سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔بعد ازاں الیکشن کمیشن میں حلف برداری کی تقریب ہوگی جہاں پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ2نئے ارکان نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی سے عہدے کا حلف لیں گے ۔