لاہور (اپنے خبر نگار سے ) نئے تعے نات ہونے والے چیئر مین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پہلے دن ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیوٹا اور دیگر افسران نے نئے مستقل چیئرمین کا استقبال کیا ۔ اس موقع پرچیئرمین فرحت عباس نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ان کو بہتر روزگار فراہم کر کے پاکستان ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ۔ فنی تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے ۔وزیر اعظم نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو سکلڈ ایجوکیشن دیں گے ۔