لاہور( کامرس ڈیسک) نشیمن اقبال کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد خالد گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوسائٹی کو بہترین سوسائٹی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، سوسائٹی مکینوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام بہترین کیا گیا ہے ، صاف پانی مہیا کیا گیا اس کے علاوہ حکومت کی گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں سوسائٹی میں ہزاروں پودے لگائے گئے ۔ تاکہ سوسائٹی کا ماحول خوشگوار ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیز Iاور فیزIIمیں سیوریج کا نظام بہتر کیا گیا ہے تاکہ مکینوں کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہماری سوسائٹی کا شمار لاہور کی بہترین سوسائٹیوں میں ہو گا۔